Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ریجن کے ہنرمند جو دستی مصنوعات میں خاص مہارت رکھتے ہیں؟

یہاں کے ہنر مند گھریلو برتن، زرعی آلات بھی تیار کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے باحہ ریجن میں مقیم 71 سالہ شہری محمد سالم کا کہنا ہے کہ’ باحہ ریجن دستی مصنوعات کے لیے مشہور ہے۔  ہمارے آباؤ اجداد نے اس حوالے سے ورثہ چھوڑا ہے‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق باحہ ریجن کے ہنرمند مٹی، لکڑی اور چھال سے خنجر، تلوار اور مختلف اشیا تیار کرتے ہیں۔ 
روایتی اسلحہ کی مرمت، شکار کے ہتھیار کی تیاری، خنجر کی قلعی، ہار، چاندی کے  زیورات بڑی مہارت سے بناتے ہیں۔ 
باحہ ریجن کے دستکار گھریلو فرنیچر کے بھی ماہر ہیں۔ وہ لکڑی سے بستر نما کرسی، چھوٹی بینچیں، گھریلو برتن، زرعی آلات بھی تیار کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں کھانا محفوظ کرنے والا سامان بھی عمدہ طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔
تھیلے، قالین، چادریں، منقش پنکھے بھی بنائے جاتے ہیں۔ انہیں مختلف رنگوں سے مزین کرکے چمکیلا اور خوبصورت بنایا جاتا ہے۔ 
محمد سالم کا کہنا ہے ’دستی مصنوعات کا ماضی شاندار ہے۔ یہ مشکل کام ہے۔ کسی ایک خاندان یا گھر کے افراد دستی مصنوعات پر گزارا نہیں کرسکتے‘۔
’دستکاری خاص مہارت چاہتی ہے اور دستی مصنوعات کے اپنے معیار ہیں‘۔ 

شیئر: