امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے ریاض میں امریکی سفارتخانے میں مملکت میں امریکی سفیر مائیکل رتنی سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادی ریما نے ٹویٹ کیا’ مجھے سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل رتنی سے گزشتہ 35 برسوں سے سفیر کی سرکاری رہائش کوئنسی ہاوس میں مل کر خوشی ہوئی‘۔
’ہم نے دونوں ملکوں کے درمین اسٹریٹجک دوطرفہ تعلقات اور ان تاریخی تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا‘۔
یاد رہے کوئنسی ہاوس ریاض کے شمال مشرقی جانب ڈپلومیٹک کوارٹر میں واقع ہے۔ اس کا نام امریکی صدر فرینکلن ڈی روز ویلٹ اور سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات کے اعزاز میں رکھا گیا جو دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر ہوئی تھی۔