Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی مشن کی کامیابی پر شہزادی ریما کی مبارکباد

یہ سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے ایک عملی قدم ہے ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے تاریخی سائنسی مشن پر سعودی خلا بازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی کے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام  کو مبارکباد دی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر نے کہا کہ ’ سعودی عرب کے خلائی پروگرام  نے آج تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی پر قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتی ہوں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کے خلائی پروگرام کو کامیاب بنانے میں حصہ لینے والے تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ آج سعودی عوام کے لیے فخر کا دن ہے۔ مملکت کا فخر ہے کہ آج پہلی سعودی عرب اور مسلم خاتون نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں قدم رکھ کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
شہزادی ریما نے کہا کہ ’یہ سعودی خواتین کو بااختیار بنانے اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں ترقیاتی، قائدانہ کردار کو اجاگر کرنے والا عملی اقدام ہے۔ اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بڑی کوشش کررہا ہے‘۔ 
سعودی سفیر کا کہنا تھا نے کہا کہ ‘ خلائی مشن کی روانگی کی تقریب میں شرکت پر فخر ہے یہ دو تاریخی واقعات کے حوالے سے اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے‘۔
’عرب اور مسلم خاتون خلائی مہم پر روانگی اور سعودی  ٹیم کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن جانے کا اعزاز بڑی کامیابی ہے‘۔ 

شیئر: