سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’موسمیات کے شعبے میں کام کرنے والی سعودی خواتین کا تناسب پچاس فیصد ہوگیا ہے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق قومی مرکز میں ٹریننگ سیکشن کی ڈائریکٹر الھام خیرات نے بتایا’ مستقبل میں مزید سعودی خواتین کو موسمیات کے قومی مرکز سے منسلک کرنے کا پروگرام ہے۔ وہ مصنوعی بارش اور گرد آلود ہواؤں کے شعبے میں اچھا کام کررہی ہیں‘۔
الھام خیرات کا کہنا ہے کہ’ مقررہ پروگرام کے مطابق آئندہ ایسی سعودی خواتین کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو موسمی پیشگوئی کرتی ہوں۔ سعودی خواتین کو موسمیاتی پیشگوئی کی مہارت کے لیے بیرون مملکت ٹریننگ کے لیے سکالر شپ پر بھیجا جائے گا‘۔
قومی مرکز میں ٹریننگ سیکشن کی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ’ یہ اقدام سعودی عرب اور مشرق وسطی گرین انیشیٹو کے اہداف کے حصول کے لیے مملکت کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے‘۔