Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خزانہ کی سنگاپور کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

ملاقات میں عالمی معیشت کو درپیش بڑے چیلنجوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے سنیچر کو سنگاپور کے ہم منصب لارنس وونگ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کے پہلووں اور انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال اورعالمی معیشت کو درپیش بڑے چیلنجوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خزانہ نے سعودی عرب کے وژن 2030  اور اس کے اہم انیشیٹو گرین فنانسنگ پر بھی بات چیت کی۔
محمد الجدعان نے نجی شعبے کے متعدد اداروں اور سنگا پور کے سرکاری اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
دوطرفہ تعاون اور مالیاتی شعبے کو اس انداز سے اپ گریڈ کرنے کا جائزہ لیا گیا جس سے دونوں ملکوں کی معشیت کی خدمت ہوسکے۔
سنگا پور کے وزیر خزانہ نے ٹویٹ کیا ’عالمی ترقی اور سعودی عرب کے وژن 2030 میں پیش رفت کے حوالے سے اچھا تبادلہ خیال ہوا۔ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کےلیے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں‘۔
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے لکھا’ سنگا پور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ لارنس وونگ سے ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات، مالیاتی پالیسی اور سعودی وژن 2030  کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے‘۔

شیئر: