Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ملکوں کے درمیان مکمل اقتصادی تعاون ضروری ہے: محمد الجدعان

سعودی عرب خطے میں اقتصادی استحکام کے لیے کام کررہا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ’ یکے بعد دیگرے عالمی بحرانوں نے عرب ملکوں کے درمیان مکمل اقتصادی تعاون کی اہمیت اجاگر کی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’عالمی بحرانوں نے عرب ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کا معیار بلند کرنے اور پائیدار مالیاتی و اقتصادی نئے پروگراموں پر کام کرنے کی اہمیت بڑھا دی‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جمعے کو عرب سمٹ کے موقع پر اپنے خطاب میں محمد الجدعان نےکہا کہ’ سعودی عرب خطے میں اقتصادی استحکام  کے لیے مناسب ماحول کی فراہمی پر ماضی میں کوشاں تھا، اس پر کام کررہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا‘۔ 
سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب نے غذائی اشیا میں کفایت شعاری بڑھانے کے لیے عرب رابطہ گروپ کے اداروں کے قیام کی مہم چلائی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اداروں نے دس ارب ڈالر سے زیادہ مالیاتی اعانت فراہم کی ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ’ سعودی عرب نے قرضوں کے مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر ہمیشہ توجہ دی ہے اس کی منظوری جی 20 نے ریاض سمٹ میں دی تھی‘۔ 
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عربوں میں سماجی اور اقتصادی مکمل تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے رکن ملکوں کے ساتھ مل کر کام ہوگا۔ 
محمد الجدعان نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے خطے میں اقتصادی حالات کو ساز گار بنانے کے حوالے سے سعودی عرب کے عزم اور کوششوں پر روشنی ڈالی جس میں عوب تعاون کی سپورٹ کے لیے متعدد اقدامات اور پروگارم کا آغٓاز شامل ہے۔

شیئر: