سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’شہزادہ جلوی بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن سعود بن جلوی آل سعود سنیچر کو انتقال کرگئے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ’ ان کی نماز جنازہ اتوار تین ستمبر کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی جائے گی‘۔