سعودی عرب مکہ مکرمہ میں ایک سعودی ٹیچر نئے تعلیمی سال کے پہلے دن پہلی کلاس کے دوران انتقال کرگئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ تعلیم نے تمیم الداری سکول میں سپورٹس ٹیچر بندر عبدالعزیز خوج کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بندر عبدالعزیز خوج کلاس میں درس کی تیاری کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل محمد بن احمد المدخلی اور المعابدہ محلے میں ادارہ تعلیم کے اعلی عہدیداروں نے خوج کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔