Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گاڑیوں کی آن لائن چیکنگ سے انشورنس فیس کم ہوگی؟

تقریبا پچاس فیصد افراد بغیر انشورنس کے گاڑیاں چلا رہے ہیں (فائل فوٹو: عرب نیوز(
انشورنس سیکٹر کے ترجمان عادل العیسی نے کہا  ہے کہ ’بغیر انشورنس والی گاڑیوں کی آن لائن نشاندہی سے گاڑیوں کی انشورنس فیس میں کمی کی صورت میں نکلے گا‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق انہوں نے  دعوی کیا کہ’ سعودی عرب میں تقریبا پچاس فیصد افراد بغیر انشورنس کے گاڑیاں چلا رہے ہیں۔ انشورنس کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا تو ایسی صورت میں گاڑیوں کی انشورنس کی لاگت کم ہوجائے  گی‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ’ انشورنس کمپنیاں گاڑیوں کی انشورنس کرانے پر مالکان کو آمادہ کرنے کے لیے مثبت سکیمیں شروع کررہی ہیں‘۔ 
انشورنس کمپنیوں نے گزشتہ ہفتے ’نجم‘ کمپنی کی  سربارہی میں خصوصی آگہی مہم شروع کی ہے۔ جس کا سلوگن ’اانشورنس کراؤ محفوظ رہو‘ ہے۔ 
گاڑیوں کی انشورنس کرانے والوں کو سب سے بڑا فائدہ ٹریفک حادثات کے بعد مسائل کے حل کی صورت میں ملے گا۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا تھا کہ ’اکتوبر کے شروع سے گاڑیوں کی انشورنس آن لائن چیک کی جائے گی‘۔
 محکمہ ٹریفک کے مطابق’ سڑکوں سے گزرنے والی ہر اس گاڑی کے خلاف براہ راست جرمانے کی کارروائی ہوگی جو انشورنس کے بغیر ہوگی‘۔
 سعودی اور غیرملکی ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین و ضوابط کی پابندی کریں۔ ٹریفک حادثات کی صورت میں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے گاڑیوں کی پیشگی انشورنس کرائیں۔

شیئر: