بغیر انشورنس والی گاڑیوں کے خلاف یکم اکتوبر سے الیکٹرانک کارروائی ہوگی
جمعرات 31 اگست 2023 17:52
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ قوانین و ضوابط کی پابندی کی جائے۔ (فوٹو محکمہ ٹریفک ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ اکتوبر کے شروع سے گاڑیوں کی انشورنس آن لائن چیک کی جائے گی۔
العربیہ نیٹ، عکاظ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ سڑکوں سے گزرنے والی ہر اس گاڑی کے خلاف براہ راست جرمانے کی کارروائی ہوگی جو انشورنس کے بغیر ہوگی۔
محکمہ ٹریفک نے سعودی اور غیرملکی ڈرائیوروں کو تاکید کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین و ضوابط کی پابندی کریں اور ٹریفک حادثات کی صورت میں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے گاڑیوں کی پیشگی انشورنس کرائے رکھیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں