فیروزی ساحل اور سحر آفریں مناظر سے مالا مال جزیرہ ام العود
فیروزی ساحل اور سحر آفریں مناظر سے مالا مال جزیرہ ام العود
ہفتہ 2 ستمبر 2023 21:55
پرفضا مقام ہونے کے باعث یہ جزیرہ سیاحوں میں مقبول ہورہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں ’جزیرہ ام العود‘ شفاف فیروزی رنگ کے باعث مقبول سیاحتی فرنٹ بن گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق راس محسین سے بحیرہ احمر میں ایک گھنٹے کا سفر طے کرکے جزیرہ ام العود تک رسائی کی جاستکی ہے۔
یہ جزیرہ شاندار چمکدار ساحل اور سحر آفریں خوبصورت مناظر سے مالا مال ہے۔ انواع و اقسام کے شکاری پرندے اسے اپنا مسکن بناتے ہیں جو مچھلیوں کو اپنی غذا بناتے ہیں۔
جزیرہ ام العود اپنے شاندار موسم کے حوالے سے بھی منفرد ہے۔ پرفضا مقام ہونے کے باعث یہ جزیرہ سیاحوں میں مقبول ہورہا ہے۔
جزیرہ ام العود ساحل سے تقریبا 2.8 میل کے فاصلے پر واقع ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے بتایا ’جزیرہ ام العود سفید ریت، وسیع و عریض سبزہ زاروں اور مونگوں کی بستیوں اور انواع و اقسام کے درختوں سے مالا مال ہے‘۔
ابا الخیل کا کہنا ہے ’ اسے ’شمالی ام الغرانیق جزیرہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مونگوں کا بھی جزیرہ ہے۔ یہ راس محسین کے شمال منغرب میں 1.2 مربع کلو میٹر کے دائرے میں واقع ہے۔ یہ لمبوترا ہے اورمشرق سےمغرب کی جانب قوس کی شکل لیے ہوئے ہے‘۔
’اس کے دونوں کنارے جنوب کی جانب ہیں۔ درمیان میں اس کا عرض طویل ہے۔ اس کا انتہائی طویل ترین رقبہ 2.9 کلو میٹر تک چلا گیا ہے‘۔
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ’جزیرہ سطح سمندر سے 2 میٹر بلند ہے۔ اس کا درمیانی حصہ ریت سے ڈھکا ہوا جہاں پودے ہیں۔ اس کے ساحل پر الشورۃ پودے لگے ہوئے ہیں‘۔
جزیرہ ام العود ساحل سے تقریبا 2.8 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔