Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شیف کی کہانی جنہوں نے کامیابی کے لیے امریکہ میں برتن تک دھوئے

عبدالرحمن عنانی کا کہنا ہے انہیں بچپن سے کھانا بنانے کا شوق تھا (فوٹ:وسکرین گریب)
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ’فوڈ  ٹرک‘ کے مالک سعودی شیف نے کہا ہے کہ ’کاروبار میں کامیابی کے لیے بڑی محنت کی ہے۔ امریکہ کے ہوٹلوں میں برتن بھی دھوئے ہیں۔‘
العربیہ چینل کے مطابق سعودی شیف عبدالرحمن عنانی نے کہا کہ ’انہیں بچپن سے کھانا بنانے کا شوق تھا جبکہ سب سے لذیذ کھانے والدہ بناتی تھیں۔‘
سعودی شیف نے بتایا ’امریکہ میں ریستوران مینجمنٹ میں تعلیم حاصل  کی۔ تعلیم کے دوران مجھے کھانا بنانے کا شوق ہوا۔ ایک عرصے تک ریستوران میں کسی تنخواہ کے بغیر برتن دھوئے اور ریستوران سے متعلق ہر چیز سیکھنے کے لیے وقت لگایا۔‘
عبدالرحمن عنانی کا کہنا تھا کہ تجربے نے مجھے یہ سکھایا کہ شروعات ہمیشہ معمولی  ہوتی ہے۔ ایسا  کبھی نہیں ہوتا کہ انسان پہلے ہی لمحے میں عروج کی منزل تک پہنچ جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھے معلوم تھا کہ جو کچھ کر رہا ہوں وہ محض شروعات ہے، طویل عرصے تک یہ صورتحال نہیں رہے گی۔‘ 

شیئر: