سری نگر...کشمیر میں ہندوستانی فوج نے جھڑپ کے دوران برہان الدین وانی کے جانشین سمیت 8 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کرنے کادعوی کیا ہے۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ ترال کے علاقے میں خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی گئی تو جھڑپ شروع ہوگئی جو کئی گھنٹے جاری رہی ۔ فائرنگ سے وانی کا جانشین سبراز بھٹ اور اس کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد پلوامہ ،شوپیاں،اننت ناگ ،سوپور،سرینگر اور دیگر علاقو ں میں کاروبار زندگی بند ہوگیا۔ عوام نے شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ ایک دوسرے واقعہ میں کنٹرول لائن کے قریب ہندوستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 6 کشمیری جا ں بحق ہوگئے۔ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ۔کشمیر میں ہلاکتوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔