Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالدیپ کی لگژری ائیرلائنز کا ریاض، میونخ اور زیورخ کے لیے سروس کا اعلان

خوبصورت تفریحی منزل کے مسافر لگژری سروس سے لطف اندوز ہوں گے۔ فوٹو گیٹی امیج
مالدیپ کی لگژری فضائی سروس بیونڈ ائیرلائنز  نے مالے سے اپنی پروازوں کا سلسلہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، میونخ اور زیورخ کے لیے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لگژری ائیرلائنز نے پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ بیونڈ کی پہلی پرواز 9 نومبر کو ریاض سے مالدیپ کے لیے روانہ ہوگی جب کہ میونخ اور زیورخ کے لیے 15 اور 17 نومبر سے پروازیں شروع ہوں گی۔

مالدیپ بحر ہند میں سب سے زیادہ مطلوب سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

بیونڈ کی چیف کمرشل آفیسر ساشا فیورہرڈ نے بتایا ہے کہ ریاض، میونخ اور زیورخ کے لیے فلائٹس کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مالدیپ کی خوبصورت تفریحی منزل کے مسافر ائیرلائنز کے پریمیم تجربے سے خوشگوار حیرت کے ساتھ لطف اندوز ہوں گے۔
ائیرلائنز کی ٹیم مسافروں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے فضائی سروس کے آغاز کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور عمدہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے۔

فضائی سروس دنیا بھر میں 50 سے زیادہ منزلوں ککا سفر کرے گی۔ فوٹو بیونڈ 

ساشا فیورہرڈ نے بتایا کہ بیونڈ ائیرلائنز کی بنیاد ایوی ایشن کے تجربہ کار میکس نیلوف اور ٹیرو تسکیلا نے جنوری 2022 میں رکھی تھی
لگژری ائیرلائنز کا منصوبہ معروف انوسٹمنٹ کمپنی عرباسکیو اور مالدیپ کی مہمان نوازی کی کمپنی سمدی گروپ نے مل کر تشکیل دیا ہے۔
بیونڈ ایئر لائن آئندہ پانچ برسوں میں اپنی فضائی سروس میں 30 سے ​​زیادہ طیارے شامل کرے گی جو 25 سے زیادہ ممالک میں 50 سے زیادہ منزلوں کی جانب روانہ ہوگی۔
پریس بیان میں مزید  بتایا گیا ہے کہ بیونڈ نے حال ہی میں مالدیپ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ایئر آپریٹرنگ سسٹم کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔

مالدیپ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ایئر آپریٹرنگ سسٹم سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔ فوٹو گیٹی امیج

لگژری ائیرلائنز نے خصوصی طور پر اپنے مسافروں کے لیے تفریحی شعبے میں پریمیم سفرپر توجہ مرکوز کی ہے، ائیرلائنز کو دیگر فضائی سروس سے ممتاز رکھنے کے لیے اس میں اکانومی کلاس کی سیٹیں نہیں ہیں۔
مالدیپ بحر ہند میں واقع ایشیا کے سب سے زیادہ مطلوب سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
اس سیاحتی مقام نے برطانیہ کے فوڈ اینڈ ٹریول میگزین ریڈر ایوارڈز میں گذشتہ سال کی بہترین منزل اور  ورلڈ ٹریول ایوارڈز میں مسلسل تیسرے سال ' دنیا کی معروف منزل' کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

شیئر: