Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  مسجد الحرام کی صفائی دن میں دس مرتبہ 20 منٹ میں

مطاف اور خانہ کعبہ کے اطراف صفائی میں 200 کارکن حصہ لیتے ہیں (فوٹو: سبق)
  مسجد الحرام مکہ مکرمہ کی صفائی دن میں دس مرتبہ 20 منٹ میں کی جاتی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت شعبہ صفائی کا کہنا ہے’ زائرین کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود 15 سے 20 منٹ میں صفائی کا کام مکمل کرلیا جاتا ہے‘۔
مطاف اور خانہ کعبہ کے اطراف کی صفائی میں 200 کارکن حصہ لیتے ہیں۔ 
حرمین شریفین انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صفائی کارکنان انتہائی مستعدی کے ساتھ صفائی کا کام کر رہے ہیں۔ 

رکن یمانی کو گیلے کپڑے سے صاف اور پھر معطر کیا جاتا ہے (فوٹو: سبق)

صفائی کے کام میں ماحول دوست اشیا استعمال کی جاتی ہیں۔ شروعات خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ (ملتزم) سے ہوتی ہے جبکہ مطاف کی دھلائی کی شروعات طواف کرنے والوں کی سمت سے کی جاتی ہے۔ 
حجر اسماعیل اور شدروان کی صفائی ہوتی ہے۔ حجر اسود کو معطر کیا جاتا ہے۔ رکن یمانی کو گیلے کپڑے سے صاف اور پھر معطر کیا جاتا ہے۔ مقام ابراہیم کو بھی دھویا جاتا ہے۔ 
صفائی کا مکمل ہونے کے بعد مسجد الحرام کے فرش کو خشک اور معطر کیا جاتا ہے۔
صفائی کارکنان کی انتہائی کوشش ہوتی ہے کہ زائرین کے طواف اور عبادت میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔ یہ تمام کام تربیت یافتہ سعودی عملے کی نگرانی میں ہوتا ہے۔

شیئر: