Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں پھوار والے پنکھوں کا استعمال بڑھ گیا 

بعض پنکھے زمین سے تقریبا چار میٹر اونچائی پر نصب ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں آب و ہوا کو خوشگوار بنانے کے لیے پھوار والے 242  پنکھوں ( مسٹ فین) کا استعمال بڑھا دیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے پھوار والے پنکھوں کی مینٹیننس کرائی ہے۔ ان پنکھوں سے نکلنے والی پھوار سے درجہ حرارت میں چھ سینٹی گریڈ تک کمی آجاتی ہے۔ 


پنکھے سے پانی کی پھوار دس میٹر کے دائرے  تک پہنچتی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

پھوار والے پنکھے کھلے مقامات پر نصب ہیں۔ درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے باہر کی ہوا سے تھرمل توانائی جذب کرکے مسٹ کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔
بعض پنکھے زمین سے تقریبا چار میٹر اونچائی پر نصب ہیں۔ ان کا قطر 38 انچ ہے۔ یہ سی ایف ایم 1100 کی رفتار سے پھوار پھینکتے ہیں جس سے پھوار دس میٹر کے دائرے  تک پہنچتی ہے۔  
یہ پنکھے فرض نمازوں کے دوران اس وقت چلائے جاتے ہیں جب مسجد الحرام کے صحن نمازیوں سے بھرے ہوئے اور درجہ حرارت زیادہ ہو۔  

شیئر: