تبوک: رواں سال اب تک 7 ہزار سے زائد طلبہ نے مختلف ٹریننگ کورسز کیے
ٹریننگ دے کر طلبہ و طالبات استعداد بڑھائی جارہی ہے (فوٹو ایس پی اے)
تبوک ریجن میں ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ ٹریننگ کا سرکاری ادارہ طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل کی خاطر بارہ تربیتی اداروں اور 39 پرائیویٹ ٹریننگ سینٹرز کے ذریعے تیار کر رہا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پیشہ ورانہ اور ٹیکنالوجی ٹریننگ کے سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ سال رواں کے دوران پیشہ ورانہ و ٹیکنالوجی مضامین کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ’ٹریننگ سینٹرز گرلز کالجوں میں 10 اور بوائز ٹیکنالوجی کالجوں میں 14 مضامین میں ٹریننگ دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں 9 ڈپلومہ ثانوی انڈسٹریل انسٹی ٹیوٹ میں کرائے جارہے ہیں۔‘
سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ ’بوائز کالجوں میں 5 اور گرلز کالج میں 2 سپیشل شعبوں میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔‘
سرکاری ادارے نے کہا ہے کہ ’تجدد پذیر توانائی ٹیکنالوجی، پراوگرامنگ ٹیکنالوجی، الیکٹرانک ٹیکنالوجی، کنٹرول سسٹم، سائبر سیکیورٹی، سول انجینیئرنگ، بزنس ٹیکنالوجی، ٹورسٹ گائیڈ، مارکیٹنگ، اختراعات، لاجسٹک سروسز ٹیکنالوجی وغیرہ میں طلبہ و طالبات کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے اور ان کی تجرباتی لیاقت چمکائی جا رہی ہے۔‘
تبوک ریجن میں پیشہ ورانہ اور ٹیکنالوجی ٹریننگ کے سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ ’سال رواں کے دوران 7160 طلبا و طالبات کو ٹریننگ دی گئی۔ ان میں سے 2 ہزار طلبہ و طالبات کے داخلے نئے تھے۔ گزشتہ سال 2300 سے زیادہ طلبہ و طالبات پیشہ ورانہ و ٹیکنالوجی ٹریننگ کے سرکاری ادارے سے فارغ ہوئے تھے۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں