سعودی طالبات نے یورپی اولمپیارڈ میں چار ایوارڈ جیت لیے
سعودی ٹیم نے 55 ملکوں میں 16 ویں پوزیشن حاصل کی- (فوٹو المدینہ)
کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن موھبہ اور وزارت تعلیم کے سائبان تلے سعودی طالبات نے یورپی اولمپیارڈ میں 4 ایوارڈ جیت لیے- جارجیا میں طالبات کے لیے میتھ میٹکس میں یورپی اولمپیارڈ آن لائن منعقد کیا گیا تھا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹیم میتھ میٹکس کے اس یورپی اولمپیارڈ میں نویں بار شرکت کی- اس میں 55 ممالک کی طالبات شریک ہوئیں جن میں ترقی یافتہ، سائنسی ممالک کی طالبات بھی شامل تھیں-
سعودی ٹیم نے 55 ملکوں میں 16 ویں پوزیشن حاصل کی- گزشتہ برس کے مقابلے میں رزلٹ زیادہ اچھا رہا- 2020 کے دوران سعودی ٹیم 53 ملکوں میں 26 ویں نمبر پر آئی تھی- سعودی طالبات یورپی اولمپیارڈ سے کل 20 ایوارڈ جیت چکی ہیں ان میں چاندی اور کانسی کے میڈلز شامل ہیں-
طالبات کے لیے میتھ میٹکس میں اولمپیارڈ دنیا بھر کے علاقائی اور بین الاقوامی 17 اولمپیارڈ میں سے ایک ہے یہ ہر سال منعقد ہوتا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں