الجبیر کی نیروبی میں جان کیری اور پرتگالی وزیر سے ملاقات
ماحولیات کے شعبے میں تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و ایلچی موسمیاتی امور عادل الجبیر نے نیروبی میں امریکی صدر کے ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق افریقی موسمیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں ماحولیات کے شعبے میں تعلقات کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
افریقی سربراہ کانفرنس برائے موسمیات کے ایجنڈے میں شامل اہم موضوعات بھی زیر بحث آئے۔
سعودی وزیر عادل الجبیر نے پرتگال کی وزیر توانائی و موسمیاتی امور سے بھی ملاقات کی۔
ماحولیاتی و موسمیاتی مسائل کے حل کےلیے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عادل الجبیر نے اقوام متحدہ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برائے ماحولیات سے بھی ملاقات کی۔