کویتی ولی عہد رواں ماہ کے آخر میں چین کا دورہ کریں گے
جمعرات 7 ستمبر 2023 17:41
کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح رواں ماہ کے آخر میں چین کا دورہ کریں گے۔
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا نے جمعرات کو بتایا ہے کہ وزیر دفاع احمد فہد الاحمد الصباح نے کویت میں چین کے سفیر ژانگ جیانویل سے ملاقات کے دوران ولی عہد کے دورے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کے دورے کے موقع پر متعدد شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط کی توقع ہے۔
چین کے دورے پر ہمراہی وفد کی قیادت وزیر دفاع کریں گے جس میں کویت کے وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح، وزیر تیل سعد البراق اور وزیر خزانہ مناف عبدالعزیز الحاجری شامل ہیں۔