Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’کویتیوں کا محلہ‘ جو برسوں سے آباد ہے

جنگ کویت کے دوران آنے والے کویتیوں نے یہ علاقہ آباد کیا تھا(فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے علاقے ابھا کا ایک مرکزی علاقہ ’کویتیوں کے محلے‘ سے منسوب ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق ابھا کے ایک شہری نے بتایا’ یہاں شہر کے مرکز میں ایک محلہ کویتیوں کے نام سے منسوب ہے۔  جنگ کویت کے ز مانے سے یہ محلہ آباد ہے‘۔ 
 ’جنگ کویت کے دوران وہاں سے آنے والے کویتیوں نے یہ علاقہ آباد کیا تھا۔ اب بھی وہ اس علاقے میں مکانات اور پلاٹس اپنے نام سے خریدے ہوئے ہیں اور مختلف تجارتی سرگرمیوں میں شریک ہیں‘۔ 
کویت سے ابہا کے لیے براہ راست پروازیں چلتی تھیں۔ کویتی شہری سعودی عرب میں چین و سکون سے اپنے سعودی بھائیوں کے درمیان رہ رہے تھے۔ اب بھی وہ موسم گرما میں یہاں آتے ہیں اور اپنے مکانات میں سکونت اختیار کرتے ہیں۔ 
ایک اور شہری نے بتایا ’کویتیوں نے جنگ خلیج کے زمانے میں یہاں ایک مسجد بھی تعمیر کی تھی جو کویتیوں کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس مسجد کے معمار کویتی اس کے قریب ہی رہائش پذیر تھے‘۔ 

شیئر: