Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی ولی عہد پیر کو برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

 دونوں ملکوں نے 1992 میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے (فائل فوٹو: کونا)
کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح پیر کو برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
کویتی نیوز ایجنسی کونا کے مطابق کویتی ولی عہد نے اس سے قبل کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی میں شرکت کےلیے برطانیہ کا دورہ کیا تھا جبکہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کےلیے بھی گئے تھے۔
برطانیہ اور کویت کے درمیان 120 سال سے زیادہ عرصے سے قریبی تعلقات ہیں جو 1899 میں اینگلو، کویتی معاہدے پر دستخط کے بعد سے شروع ہوئے۔
 دونوں ملکوں نے 1992 میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت برطانیہ کویت کو ہتھیار فراہم کرے گا اور مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گا۔
علاوہ ازیں تاریخی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین 200 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
برطانوی تاجر اور کاروبار 1793 کے اوئل میں کویت میں آئے اور 1821 میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے اپنا ہیڈ کوارٹر بصرہ سے کویت منتقل کیا۔
آج کویت برطانیہ میں ایک بڑا سرمایہ کار ہے جس نے لندن میں کویت انویسٹمنٹ آفس قائم کیا ہے۔

شیئر: