Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر خزانہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نگران وزیر خزانہ نے پاکستان کی مسلسل سپورٹ اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا (فوٹو: وزارت خزانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
جمعرات کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو سراہا۔
نگران وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کو معاشی خوشحالی کے لیے پالیسیوں کے تسلسل سے آگاہ کیا۔
سعودی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔‘
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان  کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔
فریقین نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے باہمی اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ باہمی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
نگران وزیر خزانہ نے پاکستان کی مسلسل سپورٹ اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: