Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ کمی: آئی ایم ایف

’جی 20 ممالک میں سعودی عرب کی معیشت کو سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
انٹرنیشنل مانٹیری فنڈ’آئی ایم ایف‘ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے سعودی عرب میں تیل کے علاوہ معیشت کو تیزترین ترقی  کرنے والی معیشت قرار دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں 2023 کے دوران تیل کے علاوہ معیشت  کی بڑھوتری میں 4.9 فیصد ہوئی ہے‘۔
آئی ایم ایف نے جی 20 ممالک میں سعودی عرب کی معیشت کو سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت قرار دیا ہے۔
عالمی ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے تیل کے علاوہ پیداوار میں واضح ترقی حاصل کرلی ہے جبکہ روس ، یوکرین جنگ کے ما بعد اثرات سے بھی خود محفوظ کر رکھا ہے‘۔
آئی ایم ایف نے سعودی خواتین کو بااختیار بنانے اور لیبر مارکیٹ میں خواتین کی حصہ داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سعودی لیبر مارکیٹ کو بہترین قرار دیا ہے۔
عالمی ادارے نے  وژن 2030 کے اہداف اور مقاصد کی تکمیل کی جانب حکومتی اقدامات کو مستحسن قرار دیا ہے۔

شیئر: