Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھ سے نا انصافی کی گئی، ہربھجن سنگھ

ممبئی...ہندوستانی آف اسپنر ہر بھجن سنگھ نے کہا کہ مجھے اور گوتم گھمبیر جیسے کھلاڑیوں کو چیمپیئنز ٹرافی کے لئے منتخب نہ کرکے نا انصافی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ہندوستانی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ون ڈے اسکواڈکا حصہ بنانے کے لئے زیر غور لانے کی زحمت بھی نہیں کی گئی۔ اگر ٹیم میں منتخب نہیں کیا جاتا تو آئی پی ایک جیسے ٹورنامنٹ کیوں کھیلتے ہیں؟ان میں شرکت کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے ٹیم ہماری جگہ بھی بنائی جائے گی۔ہم دونوں کی کارکردگی کسی سے کم نہیں گوتم نے تواتر سے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور میں اپنی ٹیم کی توقعات پر پورا اترتا رہا ۔ مجھے اندازہ ہے کہ اگر ایشون فٹ ہوں تو وہی ٹیم میں ہوں گے لیکن ان کی عدم موجودگی میںتو مجھے موقع ملنا چاہیئے۔ہربھجن نے کہاکہ میں بھی مہندر سنگھ دھونی جتنا تجربہ کار کھلاڑی ہوں لیکن ٹیم میں انتخاب کے حوالے سے مجھے وہ استحقاق حاصل نہیں جو سابق کپتان کو ملتا ہے۔

 

شیئر: