Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شاہ سلمان مرکز کی پاکستان میں امدادی مہم 

خیبرپختونخوا میں  سیلاب متاثرین میں 112 ٹن فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
 شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں  سیلاب متاثرین میں 112 ٹن فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے چترال اور دیر کے علاقوں میں فوڈ باسکٹس سے 8106 افرفاد نے فائدہ اٹھایا۔ ان کا تعلق سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے ہے اور یہ وہاں انتہائی ضرورت مند اور مجبور زمروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
شاہ سلمان مرکز نے مذکورہ امدادی آپریشن پاکستان میں انتہائی ضرورت مند افراد کے لیے شروع کررکھا ہے۔ 
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز نے اردن میں شامی پناہ گزینوں کے الزعتری کیمپ  میں  29 رضاکاروں کے تعاون سے مفت علاج کی سہولت فراہم کی۔ اس موقع پر سماجی، ذہنی اور مختلف صحت شعبوں کے ماہرین  خدمت کے لیے موجود تھے۔ 
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے الزعتری کیمپ میں ڈینٹل کلینکس، جلدی امراض، طبعی علاج ، ذہنی صحت اور امراض چشم کے کلینکس کے عملے  کو تربیتی کورس بھی کرایا گیا  تاکہ وہ بہتر لیاقت حاصل کرکے مریضوں کی مثالی انداز میں خدمت کرسکیں۔ 524 افراد کو اس پروگرام سے فائدہ ہوا۔ عملے کو انگریزی زبان  سکھانے کا کورس بھی کرایا گیا۔ 

شیئر: