کنگ سلمان امدادی مرکز کا یمن میں صاف پانی کا منصوبہ
کنگ سلمان امدادی مرکز کا یمن میں صاف پانی کا منصوبہ
اتوار 23 جولائی 2023 17:57
الحدیدہ میں گذشتہ ماہ پینے اور استعمال کے لیے تین ملین لیٹر سے زیادہ پانی فراہم کیا۔ فوٹو واس
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) یمن کے متعدد علاقوں میں مختلف منصوبوں کو فعال طور پر نافذ کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یمن میں پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی صفائی کا منصوبہ شامل ہے جس کا مقصد صاف پانی تک بہتر رسائی ممکن بنانا ہے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز یمن کے الحدیدہ صوبہ کے الخواخہ علاقے میں پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی صفائی کے منصوبے کے تحت گذشتہ ماہ جون میں تین ملین لیٹر سے زیادہ پانی فراہم کیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت 1,890,000 لیٹر پینے کے قابل پانی اور 1,890,000 لیٹر قابل استعمال پانی کو کامیابی کے ساتھ پمپ کیا گیا۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے متعدد کیمپوں میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے دو منصوبوں کے تحت کیمپوں سے فضلہ ہٹانے کے لیے 130 آپریشنز بھی کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز کے موبائل میڈیکل کلینکس نے جون کے مہینے میں 698 مستحق مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی ہیں۔
یمن کے حجہ گورنریٹ میں طبی امداد حاصل کرنے والے 202 افراد وبائی امراض میں مبتلا تھے، 63 مریضوں کو ایمرجنسی کلینک میں جب کہ 401 مریضوں کو انٹرنل میڈیسن کلینک میں طبی خدمات مہیا کی گئیں۔
دوسری طرح کے ایس ریلیف مرکز کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی گئی ہے۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان اور پختونخوا میں خوراک کے 2,398 پیکٹ متاثرہ افراد میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں سوڈان کے شہر القضارف میں کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے جمعہ کو پانچ ٹن سے زائد خوراک کے پارسل تقسیم کئے گئے ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں