Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرا کوویٹوا فرنچ اوپن میں شرکت کریں گی

پیرس...جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی پیٹرا کوویٹووا بھی فرنچ اوپن میں شرکت کریں گی ۔گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے حملے میں زخمی ہو نے کے بعد وہ پہلی مر تبہ کسی انٹر نیشنل مقابلے میں شرکت کریں گی۔2 مرتبہ کی ومبلڈن چیمپیئن کو ان کے گھر پر خنجر سے حملے کا نشانہ بنایا یا تھا جس سے ان ہاتھ زخمی ہو گیا تھا۔فرنچ اوپن کے پہلے راونڈ میں ان کا مقابلہ جولیا بوسیرپ سے ہوگا۔پیٹرا نے کہا ہے کہ جسما نی طور پر فٹ ہوں تاہم نفسیاتی لحاظ ابھی مسائل کا شکار ہوں لیکن اس کا کھیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا اس واقعہ کے بعد کئی دن تک پرسکون نیند سے محروم رہی تھی اور تنہا رہنا بھی مشکل ہو گیا تھا تاہم صورتحال بہتر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ بہت جلد تندرست ہو کر واپس آنے میں کامیاب رہی ہوں۔

 

شیئر: