جدہ ...سعودی انجمن برائے ثقافت و فنون 15شوال کو 5روزہ فلمی میلے کا اہتمام کریگی۔2مرحلوں میں منعقد ہوگا۔ پہلا مرحلہ 5ایام پر مشتمل ہوگا۔ شوال کے وسط میں منعقد ہوگا۔ دوسرا مرحلہ 15ذی قعدہ کو ہوگا۔ یہ بھی 5دن تک چلے گا۔ اس میں پہلی بار پورے ملک کی سطح پر ترجمہ شدہ عالمی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ یہ بات انجمن کے ڈائریکٹر جنرل ممدوح سالم نے بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ باصلاحیت سعودی ہدایتکاروں اور اداکاروں کی بدولت فلمی صنعت میں کافی بہتری آئی ہے۔ سعودی فلمیں بین الاقوامی فلم سازوں کے تعاون و اشتراک سے کامیابی کی نئی منزلیں طے کرنے لگیں۔