Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ سے مکہ کےلیے مفت بس سروس بند؟

عمرہ زائرین کے لیے تجرباتی طور پر مفت بس سروس شروع کی گئی تھی (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کے حکام نے کہا ہے کہ ’ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ کےلیے مفت بس سروس ان دنوں بند ہے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق کنگ عبدالعزیزایئرپورٹ نے ٹوئٹر (ایکس) پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
ایئرپورٹ حکام سے مکہ مکرمہ کے لیے مفت بس سروس کی معطلی کے حوالے سے استفسار کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’رمضان کے آخر میں بس سروس بند کردی گئی تھی اور اب تک یہ معطل ہے‘۔
یاد رہے کہ جدہ ایئرپورٹ سے عمرہ زائرین کے لیے تجرباتی طور پر مفت بس سروس شروع کی گئی تھی۔
 ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون سے بسیں روزانہ صبح دس سے رات دس بجے تک ہ ایک گھنٹے پر روانہ ہوتی تھیں۔
یہ اوقات کار یکم سے 19 رمضان تک  تھے۔ 20  سے 30 رمضان تک روزانہ سہ پہر تین سے رات تین بجے تک بس سروس فراہم کی جارہی تھی۔ 
 بس سروس سے فائدہ اٹھانے کےلیے نسک ایپ یا توکلنا ایپ کے ذریعے اندرون ملک یا بیرون ملک سے عمرہ پرمٹ کا حصول لازمی تھا۔

شیئر: