Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرے کے دروان دل کا دورہ، سعودی میڈیکل ٹیم نے معمر زائر کو بچا لیا

عمرہ زائر کو اجیاد کے  ایمرجنسی ہسپتال لایا گیا تھا (فوٹو: اایس پی اے)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے عمرہ کے دوران دل کے عارضے پر ایک معمر زائر کو بچالیا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق معمر زائر کو عمرے کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ تین گھنٹے تک درد اور تکلیف میں مبتلا رہا۔ تکلیف کی شروعات دائیں جانب سے ہوئی تھی۔ سینے کے پورے بائیں حصے میں درد ہونے لگا۔
عمرہ زائر کو اجیاد کے  ایمرجنسی ہسپتال لایا گیا جہاں طبی عملے نے معائنہ اور ٹیسٹ کیے تو پتہ چلا کہ دل کی بڑی رگ میں خون منجمد ہے۔ 
میڈیکل ٹیم نے ہنگامی بنیاد پر کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے عمرہ زائر کو کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی سہولت مہیا کی۔ 
کنگ عبداللہ  میڈیکل سٹی میں مطلوبہ خصوصی نگہداشت اور تمام ضروری سہولتیں دی گئیں۔

شیئر: