Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: دل کے عارضے میں مبتلا عمرہ زائر کی زندگی بچالی گئی

اجیاد ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے عمرہ زائر کا فوری آپریشن کیا۔ (فوٹو اخبار 24)
اجیاد ایمرجنسی ہسپتال  کی ٹیم نے 60 سالہ عمرہ زائر کی زندگی بچالی۔ سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال پہنچا تھا۔ درد بائیں بازو تک پھیل گیا تھا۔
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق اجیاد ایمرجنسی ہسپتال مکہ مکرمہ ہیلتھ کمپلیکس کا ممبر ہے۔ ہیلتھ کمپلیکس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمرہ زائر کا تعلق سعودی عرب سے تھا وہ اجیاد ہسپتال علاج کے لیے پہنچا تو معائنے سے پتہ چلا کہ اس کے دل کی اہم رگوں میں خون جم گیا ہے۔ زندگی بچانے کے لیے فوری آپریشن ضروری ہے۔
معالج ٹیم نے ریکارڈ وقت میں آپریشن کا فیصلہ کیا۔ مریض کو آپریشن کے لیے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کردیا گیا۔ جہاں اسے مطلوبہ سہولت فراہم کی گئی۔
یاد رہے کہ اجیاد ہسپتال نے سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران انتہائی نگہداشت کے شعبے میں  596 مریضوں کو صحت سہولیات فراہم کیں۔ یہ ہسپتال اپنی پوری گنجائش اور تربیت یافتہ میڈیکل ٹیم کے ذریعے بہترین صحت خدمات پیش کررہا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: