عمرہ زائرین کے لیے رضاکارانہ صحت خدمات پروگرام کا دوسرا مرحلہ
دوسرے مرحلے میں 700 رضاکار اور 70 نگراں شامل ہوں گے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت صحت کے ماتحت رضاکارانہ خدمات کے مرکز نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عبادت کے لیے آنے والوں کو صحت معلومات کی فراہمی کے پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مرکز کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت 700 رضاکار اور 70 نگراں افراد صحت معلومات پروگرام کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کرائیں گے۔ رضاکاروں میں طلبہ شامل ہیں اور صحت کے شعبے سے منسلک افراد بھی ہیں جبکہ نگرانوں میں سکالرز اور ماہرین اپنی خدمات کے ساتھ ہوں گے۔
مرکز کا کہنا ہے کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار سے زیادہ رضاکار اور 70 انچارج شامل تھے۔ پہلا مرحلہ حج موسم میں نافذ کیا گیا تھا۔
صحت رضاکاروں کے پروگرام کا تعلق ’مراس‘ منصوبے سے ہے۔ جس کا مقصد صحت سروس کے ذریعے صحت معلومات دینا اور حاصل کرنا ہے۔
اس کے تحت حرمین شریفین کے زائرین کے حوالے سے سعودی عرب کی انسانیت نواز خدمات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں