سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت انڈیا کے ساتھ مل کر ایک تجارتی راہداری کے مصوبے پر کام کر رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ولی عہد نے یہ بات پیر کو انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں سعودی انڈین سٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کے اجلاس میں کہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
جی 20: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتیںNode ID: 794646
-
’آپ باکمال ہیں‘: نوجوان انڈین شہریوں کا سعودی عرب کے لیے پیغامNode ID: 794886
اس موقعے پر ولی عہد کا کہنا تھا کہ ’اس منصوبے کی تکمیل محنت اور جانفشانی سے کام کی متقاضی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان تعلقات ہمارے مشترکہ مفاد میں ہیں اور ہم اپنے لیے مستقبل کے مواقعوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے سعودی انڈیا شراکت داری کونسل کے ذریعے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے امید کا اظہار کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’سعودی عرب میں موجود انڈین کمیونٹی ہمارا حصہ ہے۔ ہم ان کا ویسا ہی خیال رکھتے ہیں جیسا کہ ہم اپنے شہریوں کا رکھتے ہیں۔‘
اس سے قبل ولی عہد نے انڈیا کے ساتھ چند اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔
انڈیا نے بھی سعودی عرب کے ساتھ ’سٹریٹیجک‘ شراکت داری کا خیرمقدم کیا ہے۔
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ولی عہد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج ہم نے مل کر ایک تاریخی تاریخی راہداری کے قیام کا آغاز کیا ہے۔‘
اس سے قبل دونوں رہنما سنیچر کو جی 20 کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے جہاں ایک نئی تجارتی رہداری کے قیام کا اعلان کیا گیا۔
ولی عہد کے دورۂ انڈیا کا باقاعدہ آغاز
قبل ازیں پیر ہی کو جی 20 کانفرنس کے اختتام کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈیا کے سرکاری دورے کا آغاز کیا جہاں وزیر اعظم نریدر مودی نے ان کا سرکاری استقبال کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا انڈین صدر دروپادی مرمونے صدارتی محل میں بھی استقبال کیا۔
ولی عہد کو خوش آمدید کہنے کے لیے نئی دہلی کی مرکزی شاہراہوں کو سجایا گیا ہے اور وہاں شہزادہ محمد بن سلمان کی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔
نئی دہلی کے مختلف میدانوں میں تصویروں کے علاوہ خوش آمدیدی عبارتیں بھی تحریر کی گئیں ہیں۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يلتقي رئيسة جمهورية الهند في القصر الرئاسي في نيودلهي، وقد أجريت لسموه مراسم استقبال رسمية بحضور رئيس وزراء جمهورية الهند. #واس | #ولي_العهد_في_الهند pic.twitter.com/7zq7Yyuh8S
— واس الأخبار الملكية (@spagov) September 11, 2023