سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو انڈیا کی صدر دروپدی مرمو سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے انڈین صدر سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔
سمو #ولي_العهد ورئيسة جمهورية الهند يعقدان اجتماعاً في القصر الرئاسي في نيودلهي، ويشرف سموه مأدبة العشاء التي أقامتها فخامة رئيسة الجمهورية الهندية بمناسبة زيارة سموه الحالية للهند.#ولي_العهد_في_الهند#واس pic.twitter.com/NlYEJfLvEP
— واس الأخبار الملكية (@spagov) September 11, 2023
عرب نیوز کے مطابق انڈین صدر نے سعودی ولی عہد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ’ سعودی عرب انڈیا کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’سعودی عرب اور انڈیا کے ثقافتی تجربات، اقتصادی ہم آہنگی، ایک پر امن اور پائیدار دنیا کے لیے مشترکہ عزم ہمیں فطری شراکت دار بناتے ہیں‘۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ ’سعودی عرب، انڈیا کے ساتھ تمام شعبوں میں انڈیا کے ساتھ تعاون اور گہرے تعلقاات چاہتا ہے‘۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے کہا کہ’ متعدد بین الاقوامی مسائل پر سعودی عرب اور انڈیا کا نقط نظر یکساں ہے۔ اس سے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے نیز خطے اور دنیا بھر میں استحکام کے سلسلے میں مدد ملے گی‘۔
— واس الأخبار الملكية (@spagov) September 11, 2023