جہاں ایشیا کپ سے باہر ہونے پر پاکستانی شائقین کے جذبات پر زبردست ضرب لگی ہے وہیں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈین فینز کی وہ خوشی بھی ہزاروں سے ضرب کھا گئی ہے جو ان کی ٹیم نے انہیں پاکستان کو ہرا کر دی تھی۔
اس وقت سوشل میڈیا پر ایسا لگ رہا ہے کہ شاید پاکستان کے ہارنے کی اتنی خوشی سری لنکا کو نہیں ہوئی جتنی انڈینز کو ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
جعمرات کو کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے ہرا دیا تھا اور یوں پاکستان ایونٹ سے باہر ہوا۔
میچ کا فیصلہ آخری اوور میں آخری گیند پر ہوا۔
آج سوشل میڈیا خصوصاً ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر نگاہ ڈالی جائے تو انڈین شائقین کرکٹ ’ہا ہا‘ اور پاکستان فینز ’ہائے ہائے‘ کی تصویر بنے دکھائی دے رہے ہیں۔
جہاں پاکستانی ٹیم پر طنز کے نشتر برسائے رہے ہیں وہیں کچھ صارفین کرکٹرز کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کچھ ایسے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ’تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے۔‘
سدھا میمر کی جانب سے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی گئی جو شاید کسی فلم کا منظر ہے اور ساتھ لکھا گیا کہ ’انڈنینز پاکستان کے کرکٹ فینز کو دیکھتے ہوئے۔‘
ویڈیو میں ایک ایسا مجمع دکھائی دے رہا ہے جس میں بہت سارے لوگ رو رہے ہیں جبکہ ایک نوجوان پہلے سب کو حیرت سے دیکھتا ہے اور پھر دھیرے دھیرے ہنسنا شروع کر دیتا ہے۔‘
Indians watching PAKISTANI fans cry #PAKvsSLpic.twitter.com/7P47C4fEQp
— Sidha_memer (@Sidha_memer) September 14, 2023