کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ایشیا کپ کا فائنل انڈیا اور سری لنکا کے درمیان اتوار 17 ستمبر کو ہوگا۔
میچ کا فیصلہ آخری اوور میں آخری گیند پر ہوا۔
سری لنکا کو آخری دو گیندوں پر چھ رنز درکار تھے۔ اسالانکا نے زمان خان کی پانچویں گیند پر چوکا لگایا اور آخری گیند پر دو رنز لے کر سری لنکا کو فتح دلا دی۔
مزید پڑھیں
-
حارث اور نسیم شاہ کی ایشیا کپ کے باقی میچوں میں شرکت مشکوک
Node ID: 795151
-
انڈیا سری لنکا کو 41 رنز سے ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں
Node ID: 795286
-
سری لنکا نے 253 رنز کا ہدف میچ 42 ویں اوور کے آخری گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اسالانکا 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ کوشل پریرا کی گری جو 17 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ پاتھم نشانکا نے 29 رنز بنائے، لیکن وہ شاداب خان کی گیند پر انہی کو کیچ تھما بیٹھے۔
سری لنکا کی تیسری وکٹ سادیرا سمارا وکرما کی گری۔ وہ 48 رنز بناکر افتخار احمد کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کو چوتھا نقصان کوشال مینڈس کی صورت میں ہوا جب وہ 91 رنز بنا کر افتخار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
داسن شناکا تین رنز بناکر افتخار کی گییند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ دھانجایا ڈی سلوا کی گری۔
پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے تین اور شاہین شاہ آفرید نے دو وکٹیں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا جس کی وجہ سے میچ کو 45 اوورز تک محدود کیا گیا۔
پاکستان کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔ جب کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو میچ کو 45 اوورز سے کم کرکے 42 اوورز تک محدود کیا گیا۔
پاکستان کو اپنی اننگز میں پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں ہوا جب انہیں چار کے انفرادی سکور پر مادھوشن نے بولڈ کر دیا۔ ان کے بعد کپتان بابر اعظم آئے جو 35 گیندوں پر 29 رنز بنانے کے بعد دُنیتھ ویلالاگے کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔
عبداللہ شفیق نے 69 گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 52 رنز سکور کیے جس کے بعد وہ متھیشا پتھیرانا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد محمد حارث زیادہ دیر وکٹ پر قدم نہ جما سکے اور صرف تین رنز بنا کر متھیشا پتھیرانا کی گیند پر انہی کو کیچ تھما بیٹھے۔
پانچویں وکٹ محمد نواز کی گری جو 12 رنز بنانے کے بعد مہیش تھیکشانا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ افتخار احمد نے مشکل وقت میں وکٹ سنبھالی اور دو چھکوں اور چار کوکوں سے 47 رن بنائے۔ اس کے بعد وہ متھیشا پتھیرانا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد شاداب خان آئے جو صرف تین رنز بنانے کے بعد وہ پرامود مادُھوشن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی اننگز میں محمد رضوان نے سب سے زیادہ 86 رنز سکور کیے، جبکہ عبداللہ شفیق نے 52 اور افتخار احمد نے 47 رنز بنائے۔
سری لنکن بولروں متھیشا پتھیرانا نے تین، پرامود مادُھوشن نے دو، جبکہ مہیش تھیکشانا اور دُنیتھ ویلالاگے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جانے والا یہ میچ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا تھا۔
Pakistan wins the toss and elects to bat first in Colombo!
Pakistan have made 5 changes to their XI for this high-voltage fixture!
Can the Sri Lankan seamers make the best use of the conditions? Or will the Pakistan openers start strongly?