Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی جمہوریہ کوموروس کے صدر سے ملاقات

مختلف شعبوں میں مضبوط کرنے اور تترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو ہوانا میں  جی 77 پلس چائنا سربراہی اجلاس کے موقع ہر جمہوریہ کوموروس (جزائر القمر) کے صدر کرنل عثمان غزالی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا تہنیتی پیغام، کوموروس کی حکومت اور عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواشہات کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط کرنے اور تترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا جس سے دونوں برادر عوام کی امنگوں کو پورا کیا جاسکے۔
علاوہ ازیں بین الاقوامی سطح ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کیوبا میں سعودی سفیر فیصل الحربی اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن داود بھی موجود تھے۔

شیئر: