سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو جوہانسبرگ میں برکس پلس اور برکس افریقہ ڈائیلاگ کے موقع پر جمہوریہ بیلا روس کے ہم منصب سرگئی ایلینک سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے مفادات کے لیے دوطرفہ کام تیز کرنے کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے مشترکہ تشویش کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور اور اس سسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر جنوبی افریقہ میں وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الراسی، سعودی سفیر سلطان اللوحیان اور وزارت خارجہ دفتر کے ڈائریکٹر ججنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔