Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 77 پلس چائنا سربراہی اجلاس، سعودی وزیر خارجہ کیوبا پہنچ گئے، افتتاحی تقریب میں شرکت

جی77 ایشیا اور جنوبی امریکہ کے ترقی پذیر ممالک کا ایک گروپ ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ’جی 77 پلس چائنا‘ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچ گئے۔
عرب نیوز کے مطابق کیوبا کی وزیر محنت اور سماجی تحفظ مارٹا ایلینا ویٹو، اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستتقل نمائندہ ڈاکٹرعبدالعزیز الواصل اور کیوبا میں سعودی عرب کے سفیر فیصل الحربی نے ان کا خیر مقدم کیا۔
 ’جی 77 پلس چائنا‘  کے سربراہی اجلاس  15 اور 16 اکتوبر کو ہوانا میں منعقد ہورہا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
سعودی وزیر خارجہ نے ہوانا پہنچنے پر کیوبا کے فرسٹ سیکریٹری میگوئل ڈیاز کینیل اور دیگر رہنماوں سے بھی ملاقات کی اور اجلاس میں شریک وفود کے ساتھ سرکاری یادگاری تصویر بھی بنوائی۔
جی77 ایشیا اور جنوبی امریکہ کے ترقی پذیر ممالک کا ایک گروپ ہے جو  پہلی مگرتبہ 1964 میں تشکیل دیا گیا تھا۔
سربراہی اجلاس میں بین الاقوامی منظرنامے پر ہونے والی پیش رفت اور دنیا کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سربراہی اجلاس میں شریک 77 ممالک اور چین کے نمائندے درپیش چیلنجوں کے پائیدار حل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اجلاس کے دوران متعدد ملکوں کے رہنماوں اور نمائندوں سے بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

شیئر: