Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتنے مالیت کے نجی سامان پر کسٹم ڈیوٹی نہیں ہے؟

کسڈم اتھارٹی کا کہنا ہے مسافروں کو کسٹم اقرار نامے کی سہولت دی جارہی ہے( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’تین ہزار ریال تک کی مالیت کا نیا نجی سامان کسٹم فری ہو گا۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق اتھارٹی نے بیان مں کہا کہ ’سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کو کسٹم اقرار نامے کی سہولت دی جا رہی ہے۔ اس کے تحت وہ مملکت آتے جاتے وقت مقررہ حد سے زیادہ  نئے سامان کی تفصیلات اقرار نامے میں درج  کرسکتے ہیں۔‘
اتھارٹی نے کہا کہ ’مسافروں کا نیا سامان تین ہزار ریال مالیت سے کم ہونے کی صورت میں اس پر کوئی کسٹم یا فیس نہیں ہو گی۔‘
اتھارٹی کے مطابق ’60 ہزار ریال یا اس سے زیادہ مالیت کے زیورات، قیمتی پتھر، سونے کے بسکٹ یا رقم لے جانے یا لانے والے کو اقرار نامہ جمع کرانا ہو گا۔‘
’تین ہزار ریال سے زیادہ مالیت کا جو سامان کاروباری نقطہ نظر سے لایا اور لے جایا جائے گا اس پر بھی کسٹم وصول کیا جائے گا۔‘ 
اتھارٹی نے مزید کہا کہ کسٹم اقرار نامہ جمع کرانے والوں کو انتظار کی زحمت نہیں ہو گی۔ انہیں آسانی دی جائے گی اور قانونی تحفظ فراہم ہو گا۔ سعودی شہری، مقیم غیرملکی، سیاح اور وزیٹرز لنک https://eservices.zatca.gov.sa/sites/sc/ar/edeclaration/Pages/EDeclarationPages/EDeclarationStartPage.aspx.کے  ذریعے کسٹم اقرار نامہ جمع کرسکتے ہیں۔ 

شیئر: