Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لومڑی ہے یا کتا؟ برازیل میں ڈاکٹروں کو حیران کر دینے والا جانور

یہ جانور 2021 میں برازیل کے شہر وکاریہ میں گاڑی سے ٹکر لگنے کے بعد پہلی مرتبہ دیکھا گیا۔ (فوٹو: سکرین گریب)
برازیل میں عجیب و غریب خصوصیات کے حامل ایک جانور نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا جس میں لومڑی اور کتے دونوں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق کتے اور لومڑی کی مشترکہ خصوصیات رکھنے والا یہ جانور 2021 میں سامنے آیا تھا۔
ریسرچ کے مطابق یہ دنیا کا پہلا کتے اور لومڑی کا دوغلی نسل کا جانور ہے۔
یہ جانور 2021 میں برازیل کی ریاست وکاریہ میں گاڑی سے ٹکر لگنے کے بعد پہلی مرتبہ دیکھا گیا۔
دوغلی نسل کے اس جانور کو اعلاج کے لیے جانوروں کے ڈاکٹرز کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے لیے یہ پتہ لگانا مشکل ہو گیا کہ یہ کتا ہے یا لومڑی۔
مقامی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کیے گئے مشاہدے کے بعد پتہ چلا کے یہ ’پامپس فاکس‘ اور کتے کی ’کراس بریڈ‘ ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ جانور مر چکا ہے اور یہ کتے اور لومڑی کا پہلا دوغلی نسل کا جانور تھا۔ 
رسرچرز کا کہنا ہے کہ ’ہمارے تجربات بتاتے ہیں کہ یہ کتے اور لومڑی کی پہلی جنریشن ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر چہ جانورں کی یہ نسل 67 لاکھ سال قبل منتشر ہو گئی تھی لیکن یہ اب بھی ہائبرڈ جانور پیدا کر سکتے ہیں۔ ان کی پیداوار کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔‘
محققین نے کتے اور لومڑی کے اس کراس بریڈ جانور  کو ’گراسورا‘ اور ’ڈاگسم‘ کا نام دیا تھا۔
دوغلی نسل کا یہ جانور دیے جانے والے کھانے کے بجائے خود شکار کر کے چوہے کھانا پسند کرتا تھا۔
اس جانور کی صحتیابی کے دوران دیکھ بھال کرنے والی فلاویا فیراری نے جانور کے بارے میں بتایا کہ ’یہ ایک حیران کن جانور تھا۔ یہ کتے کی طرح انسانوں کے ساتھ جلد مانوس ہونے والا نہیں تھا لیکن جنگلی جانوروں کی نسبت اسے سنبھالنا آسان تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ شرمیلا اور انسانوں سے دور رہنا پسند کرتا تھا۔‘

شیئر: