گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ’گوسٹ‘ نامی چار سالہ گائے نے یہ ریکارڈ بنایا ہے جس کی مالکہ میگن ریمان ہیں۔
گائے نے ایک منٹ جو کرتب دکھائے ان میں ایک جگہ پر کھڑے رہنا، بلانے پر پاس آنا، جھکنا، دائرے میں گھومنا، پیڈسٹل پر کھڑے ہونا، ٹانگ اٹھانا، گھنٹی کو چھونا، منہ چومنا، سر کو ہلانا اور گلے میں رسا ڈلوانا شامل ہیں۔
میگن کا کہنا ہے کہ گائے اس کے علاوہ بھی کئی کرتب کر سکتی ہے جس میں رنگوں کی پہچان کرنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے گوسٹ کو پہلی مرتبہ دیکھا تو لگا کہ اس میں کچھ خاص ہے اور یہ کچھ سپیشل کر سکتی ہے۔
میگن گھوڑوں کو کرتب کرنا سکھاتی ہیں اور انہوں نے سوچا کہ وہ اپنی گائے کو یہ کرنا سکھائیں گی۔