Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو لاطینی امریکہ کی کمپنی میں 100 فیصد ایکویٹی شیئرز خریدے گی

آرامکو کا کہنا ہے ’یہ ٹرانزیکشن کچھ روایتی شرائط کے ساتھ مشروط ہے‘ فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو نے لاطینی امریکہ کی نجی ایکویٹی کمپنی، سدرن کراس گروپ سے اسمیکس ڈسٹری بیوشن ایس پی اے میں 100 فیصد ایکویٹی حصص خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔
آرامکو نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ ٹرانزیکشن کچھ روایتی شرائط کے ساتھ مشروط ہے، بشمول ریگولیٹری منظوری‘۔
عرب نیوز کے مطابق اسمیکس چلی میں ایک معروف متنوع ڈاون سٹریم فیول اور لبریکینٹ ریٹیلر ہے اوراس کی قومی موجودگی میں ریٹیل فیول سٹیشنز، ایئر پورٹ آپریشنز، فیول ڈسٹری بیوشن ٹرمینلز اور لبریکینٹ بلینڈنگ پلانٹ شامل ہیں۔
آرامکو کا اسمیکس منصوبہ جنوبی امریکہ میں اس کی پہلی ڈاؤن سٹریم ریٹیل سرمایہ کاری ہو گی جو ان مارکیٹوں کی صلاحیت اور کشش کو تسلیم کرتے ہوئے آرامکو کی اپنی ڈاون سٹریم ویلیو چین کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کو آگے بڑھا رہی ہے۔
یہ لین دین آرامکو کو اپنی بہتر مصنوعات کے لیے آؤٹ لیٹس کو محفوظ بنانے اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ریٹیل کاروبار کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔
آرامکو کے فروری میں وال وہ لائین کے عالمی مصنوعات کے کاروبار کے حصول کے بعد برانڈڈ لبریکینٹس کے لیے مارکیٹ کے نئے مواقع کو مزید اوپن کرے گا۔
آرامکو کے ڈاؤن سٹریم کے صدر محمد القحطانی نے کہا کہ ’ یہ معاہدہ آرامکو کی عالمی سطح پر ڈاون سٹریم موجودگی کو بڑھانے اور اپنے ریٹیل، لبریکنٹس اور تجارتی کاروبار کو بڑھانے کے لیے ہماری حکمت عملی میں ایک اور سنگ میل ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہم اپنے وسیع تجارتی اور مینوفیکچرنگ سسٹمز کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے اس کے پیش کردہ مواقع سے پرجوش ہیں‘۔
محمد القحطانی نےمزید کہا کہ ’ یہ آرامکو برانڈ کو چلی اور جنوبی امریکہ میں وسیع پیمانے پر شروع کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بناتا ہے جس سے ہماری مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت موجود ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ اسمیکس چلی میں چلنے والا کاروبار ہے جس کے پاس معیاری اثاثوں اور ترقی کی صلاحیت کے ساتھ 100 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ہم اسمیکس کے شاندار لوگوں کو آرامکو فیملی میں شامل ہونے پر بہت پرجوش ہیں کیونکہ ہم اپنی ڈاون سٹریم حکمت عملی کو جاری رکھے ہوئے ہیں‘۔

شیئر: