Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو نے چینی پیٹروکیمیکل کمپنی میں 10 فیصد شیئرز خرید لیے

آرامکو اور چینی کمپنی کے مابین اسٹرٹیجک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے(فوٹو: اخبار 24)
سعودی آرامکو نے چین کی رونگ شینگ پیٹروکیمیکل کمپنی میں 10 فیصد شیئرز حاصل کرلیے۔
معاہدے کے مطابق کمپنی کے شیئرز 24.6 بلین چینی یوان (3.4 بلین امریکی ڈالر) میں خریدے ہیں۔ 
الاقتصادیہ احبار کے مطابق چینی کمپنی کے ساتھ شیئرز کی خریداری کا عمل پیٹروکیمیکل کمپنی کے ساتھ 27 مارچ 2023 کو ہونے والے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے جس میں آرامکو اور چینی کمپنی کے مابین اسٹرٹیجک معاہدے پردستخط ہوئے تھے۔ 
معاہدے سے سعودی ارامکو کو مزید وسعت ملے گی جو چین میں ریفائننگ و کیمیکل مارکیٹنگ کے شعبے میں شریک کار ہوگی۔ 
  معاہدے کے مطابق چین کے سب سے بڑے ریفائننگ اورکیمیکل کمپلیکس جو رونگ شینگ کمپنی کے تحت ہے کو یومیہ 480 ہزار بیرل عرب خام تیل کی سپلائی کی جائے گی۔ 
دریں اثنا سعودی آرامکو میں ریفائننگ کیمیکلز اورمارکیٹنگ کے سربراہ محمد القحطانی نے تصدیق کی ہے کہ رونگ شینگ کمپنی کے ساتھ شراکت داری  آرامکو کی حکمت عملی کو مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی ۔ 
واضح رہے رونگ شینگ کمپنی کے 51 فیصد شیئرز ژیجیانگ کمپنی میں ہے جہاں یومیہ 8 لاکھ بیرل خام تیل کی پروسیسنگ کی جاتی ہے جبکہ کمپنی میں سالانہ 4.2 میٹرک ٹن ایتھیلین کی پیداوار ہوتی ہے۔ 

شیئر: