صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں شہریوں نے احتجاج کے دوران خواتین کے بازار جانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تحصیل ڈومیل میں جمعے کو شہریوں کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں مقامی رہنما ملک تاوانی کی قیادت میں دیگر عمائدین نے شرکت کی۔
احتجاج کے دوران بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے لیے خواتین کی لمبی قطاروں اور نامناسب انتظامات پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
مزید پڑھیں
-
’سینکڑوں ٹن سامان خراب‘، 9 دن بعد طورخم بارڈر کو کھول دیا گیاNode ID: 795856