اوڈیشہ ۔۔۔اوڈیشہ کی 12سالہ لڑکی پدملایا نندا لٹل مس یونیورس کے مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریگی۔یہ مقابلے 31مئی سے جارجیامیں ہورہے ہیں۔16لڑکیوں میں سے نندا کا انتخاب ہوا ہے۔اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والی یہ پہلی بچی ہے۔ وہ کٹک میں آٹھویں کلاس میں زیر تعلیم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اب ورلڈ فائنل پر توجہ مرکوز کرونگی کیونکہ اب میں لٹل مس یونیورس اور یونان میں ہونیوالے لٹل مس ورلڈ مقابلوں کیلئے منتخب ہوچکی ہوں۔وہ کیرلامیں ہونیوالے جونیئر ماڈل انٹر نیشنل مقابلوں میں بھی لٹل مس منتخب ہوئی تھیں۔انہوں نے اس سے پہلے اسی طرح کے 3ایوارڈ ز حاصل کئے ہیں۔