سعودی عرب میں عسیر ریجن کے گورنر اور ریجن کی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ ترکی بن طلال نے پیر کو گورنریٹ کے دفتر میں مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دوستانہ بات چیت میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی سفیر نے عسیر ریجن کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔