Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کے حقوق، السعودیہ نے 54 ملین ریال معاوضہ ادا کیا: سول ایوی ایشن

ایک شفاف اور موثر شکایتی عمل کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ایئر لائنز(السعودیہ) نے 2021-2022 کی مدت کے دوران مسافروں کو معاوضے کے طور پر 58 ملین ریال ادا کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایک سرکاری بیان میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اس بات پر زور دیا کہ ان معاوضوں نے صارفین کے متعدد خدشات کو دور کیا جن میں تاخیر، سامان کا نقصان، پرواز کی منسوخی اور پرواز کے نظام الاوقات میں رکاوٹ شامل ہیں۔
یہ انیشی ایٹو مسافروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اتھارٹی کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔ یہ 20 نومبر سے نافذ ہونے والے آئندہ ضوابط کے پیش خیمہ کے طور پر بھی کام کرتا ہے جس کا مقصد آپریشنز کو آگے بڑھانا اور ہوا بازی کے شعبے میں مملکت کے ترقی کے مقاصد کی سپورٹ کرنا ہے۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن میں معیار اور مسافروں کے تجربے کے ایگزیکٹو نائب صدر عبدالعزیز بن عبداللہ الدھمش نے کہا کہ ’تنظیم مسافروں کے لیے انتخاب، قدر اور خدمات کے معیار کو بڑھانے والے ضوابط کو نافذ کرنے کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔‘
انہوں نے ’مسابقتی ہوابازی کے شعبے کو فروغ دینے میں مسافروں کے حقوق کے لیے مضبوط تحفظات کی اہمیت پر زور دیا جو مملکت اور اس کے مسافروں دونوں کی خدمت کرتا ہے۔‘
یہ اعلان ایئر لائنز، ان کے نمائندوں اور ایجنٹوں کو نئے ضوابط پر عمل کرنے کے لیے ایک رسمی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔
یہ انیشیٹو جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ضوابط کے غیر جانبدارانہ نفاذ کے ذریعے مسافروں کے اطمینان کو بڑھانا اور سعودی عرب کے اندر سفر کے مجموعی تجربے کو بڑھانا ہے۔
عبدالعزیز بن عبداللہ الدھمش نے وضاحت کی کہ ’مسافروں کے حقوق کے تحفظ کے علاوہ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن ایک شفاف اور موثر شکایتی عمل کو آسان بنانے کے لیے وقف ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مسافروں کو ان کے حقوق کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ کیا جائے اور وہ قواعد و ضوابط کے مطابق رقم کی واپسی حاصل کرنے کے عمل کو آسانی سے نیویگیٹ کر سکیں۔‘
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اگست میں ایک بیان میں کہا تھا کہ معاوضے، بعض صورتوں میں، ٹکٹ کی اصل قیمت کے 150 سے 200 فیصد تک بڑھ جائیں گے۔
یہ معاوضے مسافر کے سفر کے ہر مرحلے کا احاطہ کرتے ہیں جن میں ٹکٹنگ، بورڈنگ، پرواز میں خدمات، دوران پرواز ہینڈلنگ اور خصوصی ضروریات کے حامل مسافروں کو کیٹرنگ۔ نقصان یا گم شدہ سامان کا تخمینہ چھ ہزار 568 ریال کا معاوضہ ہو سکتا ہے۔
سعودی ایوی ایشن سٹریٹجی کے ترقی کے مقاصد کے ایک حصے کے طور پر مملکت کا مقصد مسافروں کی تعداد میں 200 فیصد اضافہ کرنا ہے جو ہر سال تقریباً 330 ملین تک پہنچنا ہے۔
یہ 2030 تک 250 سے زیادہ بین الاقوامی مقامات کے ساتھ روابط قائم کرنے کی کوشش اور عالمی ہوا بازی کے منظر نامے میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

شیئر: