پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم منگل کو تقریباً ایک ماہ گزار کر لندن سے واپس آئے ہیں اور پاکستانی میڈیا میں گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق وہ جمعرات کو دوبارہ اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔
اسی دوران یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی بھی اپنے والد سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہو رہی ہیں۔
خیال رہے کچھ ہفتوں قبل شہباز شریف لندن میں خود یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کے بڑے بھائی 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
نواز شریف کے لیے ’اسٹیبلشمنٹ کے جھکاؤ‘ پر پیپلز پارٹی کے تحفظاتNode ID: 795776
-
نواز شریف کی واپسی: ’جو بندے نہیں لائے گا اسے ٹکٹ نہیں ملے گا‘Node ID: 797186
شہباز شریف کی دوبارہ لندن روانگی کے سبب میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی افواہوں کا بازار گرم ہو چکا ہے۔
پاکستان میں سینیئر تجزیہ کاروں کا یہ خیال ہے کہ شہباز شریف کی لندن روانگی کا سبب دو دن قبل جاری کیا گیا نواز شریف کا ایک بیان ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اُن کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دینے والے چار ججوں کے پیچھے ’جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید تھے۔‘
سینیئر صحافی نصرت جاوید نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ شہاز شریف کے ذریعے نواز شریف کو یہ بیان بھجوایا جا رہا ہے کہ وہ ’اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ بیانیہ بنانے سے گریز کریں۔
سوشل میڈیا پر بھی صارفین اس حوالے سے باتیں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
سردار نعمان نامی صارف نے لکھا کہ ’احتساب (جنرل ریٹائرڈ قمر) باجوہ و (لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ) فیض اور (سابق چیف جسٹس) ثاقب نثار کا ہونے کی بات ہوتی ہے اور دوڑیں شہباز شریف کی لگ جاتی ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے؟‘
احتساب باجوہ و فیض و ثاقب نثار کا ہونے کی بات ہوتی ہے اور دوڑیں شہباز شریف کی لگ جاتی ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے؟
— Sardar Nouman (@NoumanFK) September 20, 2023
سلمان حیدر نے شہباز شریف کی لندن روانگی پر لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ’بیانیے میں تبدیلی کا امکان‘ ہے۔
بیانیہ میں تبدیلی کا امکان شہباز شریف لندن روانہ !
— Salman haider (@salmanhaider791) September 20, 2023
کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن اپنے بھائی نواز شریف کی پاکستان آمد کی حکمت عملی تشکیل دینے لندن روانہ ہو رہے ہیں اور مریم نواز کا متوقع دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو پارٹی قائد نواز شریف نے دوبارہ لندن طلب کر لیا
سابق وزیر اعظم شہباز شریف دوبارہ لندن روانہ ہوں گے ۔ دو دن قبل پاکستان پہنچنے والے شہباز شریف نے پاکستان پہنچے کے فوراً بعد اہم ملاقاتیں کیں، زرائع
شہباز شریف لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے ان کی…
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) September 20, 2023
اکبر باجوہ نے نواز شریف کے لیے ’اہم پیغام‘ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ویسے اہم پیغام مطلب کا نہ ہوا تو کیا واپسی کی تاریخ بدل بھی سکتی ہے؟‘
یہ اہم پیغام کیا ہرن کی کھال پر زعفران سے لکھ کر لے جائیں گے یہاں سے؟
ویسے اہم پیغام مطلب کا نہ ہوا تو کیا واپسی کی تاریخ بدل بھی سکتی ہے؟ https://t.co/nE7Jr73iM2— M. Akbar Bajwa (@akbarbajwa) September 20, 2023
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف کی لندن روانگی کی تصدیق کردی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب شہباز شریف پارٹی قائد محمد نواز شریف کے بلانے پر اہم مشاورت کے لئے کل لندن روانہ ہوں گے جس کے بعد وہ جلد وطن واپس آئیں گے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 20, 2023